نواز شریف کو چوہدری شوگر مل کیس میں گرفتار کیے جانے کا امکان
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ اکتوبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو چوہدری شوگر مل کیس میں گرفتار کیے جانے کا امکان ہے ،(ن) لیگ نے رہنمائوں اور کارکنوں کو نواز شریف کی احتساب عدالت میں ممکنہ پیشی کے موقع پر اظہار یکجہتی کیلئے احتساب عدالت کے باہر پہنچنے کی ہدایت کر دی ۔ ذرائع کے مطابق نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا موقف ہے کہ نواز شریف سے چودھری شوگر ملز منی لانڈنگ کیس میں تفتیش کرنا چاہتے ہیں، لیکن نوازشریف جیل میں تفتیش کے دوران بالکل تعاون نہیں کرتے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کو چودھری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیے جانے کا امکان ہے جس کے بعد انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو احتساب عدالت لائے جانے کے پیش نظر رہنمائوں اور کارکنوں کو اظہار یکجہتی کیلئے پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے ۔