میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا فیلڈ مارشل کا دورۂ تہرن،اہم امریکی پیغام پہنچا دیا،امریکا ، ایران مذاکرات اگلے ہفتے اسلام آباد میںہوں گے تحریک انصاف کااسمبلیوں سے استعفے دینے پرغور،محمود اچکزئی ، ناصر عباس سے اختیارات واپس لینے کیلئے دبائو پی ای سی ایچ ایس، امتحانی مرکز پر چیئرمین میٹرک بورڈ کا چھاپہ، سینٹر سپرٹنڈنٹ معطل وزیراعلیٰ سندھ کا محکمہ خوراک کو گندم خریداری مہم تیز کرنے کا حکم آبنائے ہرمزکی ناکہ بندی ، ملک میں گیس قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ قبضہ مافیاز کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،وزیر داخلہ سندھ کراچی کو حق دو کے بینرز جو دکاندار بنائیں گے ان کو سِیل کر دینگے، مرتضیٰ وہاب افغان طالبان کی باجوڑ میں آبادی پر گولہ باری ،2بچوں سمیت 3 افرادشہید غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی خلاف ورزیاں ، تازہ حملے میں11فلسطینی شہید سندھ بلڈنگ، اسکیم 24گلشن اقبال میں غیر قانونی تعمیرات کا راج

ای پیج

e-Paper
آپ کے مسائل کا حل (اسلام کی روشنی میں)

آپ کے مسائل کا حل (اسلام کی روشنی میں)

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۱ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

تہجد کی ادائیگی کے لیے سونا لازم نہیں
سوال:میں دفتر میں کام کرتا ہوں، عموماً رات کو تاخیر ہوجاتی ہے، کیا بغیر سوئے تہجد کی نماز ادا کرسکتا ہوں؟
جواب: تہجد کے لیے سونا لازم نہیں ہے،بغیر سوئے بھی تہجد کی نماز ادا کی جاسکتی ہے۔البتہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اورصحابہ کرام رضی اللہ عنہم کاعام معمول آخررات میں بیدارہوکرتہجد کی نماز پڑھنے کا تھا، اس لیے اس کی افضل صورت یہی ہوگی۔
سجدے میں ناک یا پیشانی کا نہ رکھنا
سوال:سجدہ میں ناک نہ رکھنے سے یا پیشانینہ رکھنے سے نماز ادا ہو جائے گی یانہیں؟
جواب: سجدہ کی حالت میں پیشانی اور ناک دونوں کا زمین پر ٹکانا لازم ہے،اگر کوئی عذر ہوتو پیشانی اور ناک میں سے کسی ایک پر اکتفا کرنا بھی جائز ہے۔بلاکسی عذر کے صرف ناک پر سجدہ کرنے سے نماز ادانہ ہوگی، اور بلاعذر صرف پیشانی پر سجدہ کرنا اور ناک کو زمین سے الگ رکھنامکروہ تحریمی ہے۔
پرفیوم استعمال کرنا
سوال:کیاایسے پرفیوم استعمال کرسکتے ہیں جن میں الکحل کی قلیل مقدارشامل ہو؟کیااسلام میں اس کی اجازت ہے؟
جواب:الکحل کئی قسم کاہوتاہے،بعض پاک اوربعض ناپاک۔لہذالکحل اگر انگور یا کھجور سے کشید کرکے بنایا گیا ہو تو وہ ناپاک اور حرام ہے اور اس کااستعمال درست نہیں۔ اگر ان کے علاوہ کسی اور چیز سے بنایا گیا ہے تو اس کا اتنا استعمال جائز ہے جو نشے کی حد تک نہ پہنچتا ہو۔آج کل زیادہ تر الکحل انگور اور کھجور کے علاوہ اورچیزوں جیسے سبزیوں،گنے اور پیٹرول وغیرہ سے بنایا جاتا ہے، اس لیے ایسی خوشبو اور پرفیوم کا استعمال جائز ہے جس میں الکحل ملا ہوا ہو۔
کمپنی کے کسٹمر کو ذاتی کسٹمر بنانا
سوال: کوئی شخص کمپنی سے دھوکے سے کمپنی کے کسٹمر کواپناکسٹمربنائے،اوراس کسٹمرکاکام کرکے ا س سے رقم حاصل کرے، ایسا کرنا درست ہے؟
جواب: اگرکوئی شخص کسی کمپنی کاملازم ہے اورملازمت کے تحت یہ معاہدہ طے ہواہے کہ کمپنی سے متعلقہ کام کروانے والے افرادکوکمپنی کاہی کسٹمربنایاجائے گاتواس صورت میں کمپنی ملازم کے لیے جائزنہیں کہ کمپنی سے منسلک کسٹمرکوذاتی یا کسی اورکاکسٹمربنائے،اس لیے کہ یہ کمپنی کے ساتھ دھوکہ دہی اورفراڈہے،شریعت میں دھوکہ فراڈ سے منع کیاگیاہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں