میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں سرکاری ملازمین کا ریٹائرمنٹ ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ

سندھ میں سرکاری ملازمین کا ریٹائرمنٹ ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۶ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

ریٹائرمنٹ کے روز گریجویٹی اور جی پی فنڈ کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت، چھ ماہ قبل ریکارڈ فراہم کرنا ہوگا

 

سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کا ریٹائرمنٹ ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد ریٹائرمنٹ کے روز ہی ملازمین کو گریجویٹی اور جنرل پراویڈنٹ فنڈ (جی پی فنڈ) کی ادائیگی یقینی بنانا ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ کالج تعلیم نے عمل درآمد کے لیے حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ سیکریٹری کالج تعلیم ندیم الرحمان میمن کی منظوری کے بعد جاری مراسلے پر سیکشن افسر جنرل ایڈمنسٹریشن غلام مصطفی کے دستخط ہیں۔

مراسلے میں تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کا مکمل ریکارڈ ان کی ریٹائرمنٹ سے چھ ماہ قبل فراہم کیا جائے، تاکہ ضروری کارروائی بروقت مکمل کرکے واجبات کی ادائیگی میں تاخیر سے بچا جاسکے۔

حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے وقت گریجویٹی اور جی پی فنڈ کی ادائیگی میں تاخیر قابل قبول نہیں ہوگی اور متعلقہ محکمے ادائیگی کے معاملات بروقت حل کرنے کے پابند ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں