میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پشاور اسکول سانحے میں جاں بحق تمام بچوں کی شناخت مکمل ہوگئی

پشاور اسکول سانحے میں جاں بحق تمام بچوں کی شناخت مکمل ہوگئی

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۶ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

رات گئے شناخت کا عمل مکمل ہونے کے بعد تمام میتوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ، ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں دیر کالونی سکول سانحے کے تمام جاں بحق بچوں کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں لائی جانے والی 32 بچوں اور ایک ٹیچر کی لاشوں کو شناخت کے بعد باقاعدہ ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ترجمان محمد عاصم کے مطابق اب ہسپتال میں سانحے کا کوئی بھی زخمی بچہ موجود نہیں ہے۔ ہسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ تمام زخمی بچوں کو گزشتہ روز ضروری طبی امداد کی فراہمی کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا تھا، جبکہ ہسپتال میں کل 27زخمی بچوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی گئی تھی۔انہوں نے وضاحت کی کہ ابتدائی طور پر 4لاشوں کی شناخت نہیں ہو رہی تھی، تاہم رات گئے ان کی شناخت کا عمل مکمل ہونے کے بعد تمام میتوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں