میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طالبان کے خلاف دفاع افغان افواج کی ہی ذمہ داری ہے ، امریکی صدر

طالبان کے خلاف دفاع افغان افواج کی ہی ذمہ داری ہے ، امریکی صدر

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا کا افغانستان میں فوجی مشن 31 اگست کو مکمل طور پر اپنے اختتام کو پہنچ جائے گا،میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کا افغانستان میں فوجی مشن 31 اگست کو مکمل طور پر اپنے اختتام کو پہنچ جائے گا اور افغانستان کی عوام کو اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ امریکیوں کی ایک اور نسل کو 20 سالہ جنگ میں دھکیلنا نہیں چاہتے ،ادھرپینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری صورتحال سے امریکا کو بہت تشویش لاحق ہے لیکن انھوں نے کہاہے کہ افغان فوج کے پاس طالبان سے جنگ کرنے کی پوری صلاحیت ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ ان کی اپنی فوج ہے۔ یہ ان کے اپنے صوبائی دارالحکومت ہیں، یہ ان کے اپنے لوگ ہیں جن کا دفاع کرنا ہے، اور یہ سب ان کی قیادت پر آ جاتا ہے کہ وہ اس موقع پر کیسی کارکردگی دکھاتے ہیں۔جب جان کربی سے پوچھا گیا کہ افغانستان کی فوج کی جانب سے مناسب دفاع نہ ہونے کی صورت میں امریکی فوج کیا کرے گی، تو جواب میں ترجمان کا کہنا تھاکہ زیادہ کچھ نہیں۔پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ اس بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا۔ یاد رہے کہ ماضی میں امریکا کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ فضائی حملے صرف انسدادِ دہشت گردی آپریشن کی مد میں کریں گے۔یہ ان کا ملک ہے جس کا دفاع کرنا ہے۔ یہ ان کی ذمہ داری ہے۔امریکی انتظامیہ نے طالبان کو بھی تنبیہ کی کہ اگر انھوں نے طاقت کے زور پر قبضہ کیا تو ان کو کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں