میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف کا کھیل ختم، ڈوبنے سے بچ نہیں سکتے، ہار چکے ہیں ، عمران خان

نواز شریف کا کھیل ختم، ڈوبنے سے بچ نہیں سکتے، ہار چکے ہیں ، عمران خان

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور (بیورو رپورٹ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کو میرا پیغام ہے کہ وہ حقیقت سے منہ نہیں موڑ سکتے آپ کا گیم ختم ہوگیا اور آپ ہار گئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں نکلنے والی کرپشن بچائو ریلی پر نوازشریف کو میرا پیغام ہے کہ آپ ایمپائرز، موسم، پچ اور کھلاڑیوں کو تو ذمہ دار ٹھہرا سکتے ہیں، لیکن ڈوبنے سے بچ نہیں سکتے اور اس حقیقت سے منہ نہیں موڑ سکتے کہ آپ ہار گئے اور آپ کا گیم ختم ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے محسوس کیا ہوگا کہ آپ کی رہنمائی میں چلنے والے اور آپ کو سننے والے لوگوں کی تعداد میں خاطر خواہ کمی آگئی ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نوازشریف کی ریلی کو کمزور ترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتنے سرکاری وسائل اور مال پانی کھلانے کے باوجود ریلی کتنی کمزور ہے، مسلم لیگ ن کا پاور شو ناکام بنانے پر راولپنڈی کے عوام کا مشکور ہوں۔جمعرات کوگفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے مسلم لیگ ن کی ریلی کو تنقید کا نشانہ بنایا،شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کی ریلی کمزور ترین ریلی ہے، حالانکہ ریلی کے لیے بے تحاشا سرکاری وسائل اور مشینری کا استعمال کیا گیا۔ اس کے علاوہ لوگوں کو مال پانی دیے جانے کے باوجود ریلی ناکام ثابت ہوئی، انہوں نے کہاکہ ریلی مسترد کرنے پر پنڈی کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں اور ان کا مشکور ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں