میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ تعلیم سندھ، اضافی فیس وصولی، اسکولوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

محکمہ تعلیم سندھ، اضافی فیس وصولی، اسکولوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

جرات ڈیسک
هفته, ۱۱ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

نجی اسکولز انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی طور پر اضافی فیس وصولی کا انکشاف

نجی اسکولوں کو فیس اسٹرکچر نمایاں آویزاں کرنے ،والدین کو فراہم کرنے کی ہدایت

سندھ میں بعض نجی اسکولز انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی طور پر اضافی فیس وصولی کا انکشاف، محکمہ تعلیم سندھ نے اضافی فیس وصول کرنے والے اسکولوں کی انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کے ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کو بعض نجی اسکولوں میں غیرقانونی فیس وصولی کی شکایات موصول ہوئی ہیں، جس پر والدین سے رجسٹریشن، ایڈمشن یا دیگر اضافی اور غیر قانونی فیس وصول کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکول رفعیہ جاوید نے کہا ہے کہ شکایات موصول ہوئی ہیں کہ بعض اسکولز والدین سے اضافی فیس وصول کر رہے ہیں، منظور شدہ فیس کے علاوہ کسی بھی قسم کی اضافی وصولی قوانین کی خلاف ورزی ہے ، غیر قانونی فیس وصولی کی فوری شکایت متعلقہ حکام کو درج کرائیں، قواعد کی خلاف ورزی پر نجی اسکولوں کی رجسٹریشن معطل یا منسوخ کرنے سمیت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، نجی اسکولوں کو فیس اسٹرکچر نمایاں طور پر آویزاں کرنے اور والدین کو مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ، غیر رجسٹرڈ نجی اسکولوں کو 15 روز کے اندر رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، بصورت دیگر اسکول سیل کیا جائے گا، نجی تعلیمی اداروں میں شفافیت، قانون پر عملدرآمد اور والدین کے حقوق کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
اضافی فیس


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں