اتحاد ٹاؤن سے کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار
شیئر کریں
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) آصف اعجاز شیخ نے کہا ہے کہ اتحاد ٹاؤن سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا اہم کمانڈر گرفتار کیا ہے ۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں آصف اعجاز شیخ نے کہا کہ اتحاد ٹاؤن میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کی اور ملزم شعیب کو گرفتار کیا جو درہ آدم خیل میں ٹی ٹی پی کا کمانڈر تھا۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے مزید کہا کہ گرفتار ملزم کے سر پر 20 لاکھ روپے کی انعامی رقم مقرر ہے ، جس نے خیبر ایجنسی کی کوئلہ کان کے 16 مزدوروں کو اغوا کرکے قتل کیا تھا۔آصف اعجاز شیخ نے یہ بھی کہا کہ ملزم اغوا برائے تاوان اور فوجی قافلوں پر حملے میں ملوث ہے ، شعیب نے محرم الحرام میں جلوس پر خود کش حملہ کرانا تھا۔ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم سے کلاشنکوف، دستی بم، بارودی مواد اور آئی ای ڈی برآمد ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملزم شعیب کا بیٹا فوج سے مقابلے میں مارا جاچکا ہے ۔