میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار، سپریم کورٹ کا فوری رہائی کا حکم 

عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار، سپریم کورٹ کا فوری رہائی کا حکم 

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۱ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ اور عدالت عظمیٰ نے چیئرمین تحریک انصاف کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔  چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے اسلام آباد پولیس کو عمران خان کو ساڑھے چار بجے پیش کرنے کا حکم دیا تھا، پولیس ایک گھنٹہ تاخیر سے عمران خان کو لے کر عدالت عظمیٰ پہنچی۔  عمران خان کو 15 گاڑیوں کے قافلے میں سپریم کورٹ پہنچایا گیا۔ آئی جی اسلام آباد چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ عدالت عظمیٰ پہنچے۔ عدالت نے کیس کی سماعت کا دوبارہ آغاز کردیا، جبکہ کمرہ عدالت کو بند کردیا گیا۔  اس دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے دوران سماعت عمران خان کو روسٹرم پر بلایا اور کہا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی ۔ ہم آپ کو سننا چاہتے ہیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ  درخواست کی سماعت کر رہے ہیں۔چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کے علاوہ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللّٰہ بھی بینچ میں شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں