بھارت میں سینکڑوں مریضوں کی لاشیں دریائے گنگا میں بہا دی گئیں
ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ مئی ۲۰۲۱
شیئر کریں
بھارت میں کورونا کی صورت حال ہر گزرتے دن کے ساتھ بھیانک ہوتی جارہی ہے اور اب نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ آخری رسومات کیلئے جگہ نہیں مل پارہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں کئی لاشیں دریائے گنگا کے کنارے بہتی ہوئی پائی گئیں جبکہ یہ لاشیں اترپردیش سے بہتی ہوئی بہار کے سرحدی علاقے بکسر میں دریائے گنگا کے کنارے تک پہنچیں۔بھارت میں مسلسل پانچویں روز کورونا کے 4 لاکھ سے زیادہ نئے مریض سامنے آگئے ،رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ درجنوں لاشوں کی حالت انتہائی خراب ہوچکی تھیں اور وہ گل سڑ چکی تھیں۔بھارتی میڈیا کاکہنا ہے کہ ممکنہ طور پر 30 سے 40 ان مریضوں کی لاشیں ہیں جن کے لواحقین کو ان کی آخری رسومات اداکرنے کیلئے جگہ بھی نہیں ملی۔بھارتی میڈیا کے مطابق لاشیں 5 سے 7 دن پرانی ہیں اور ان کی تعداد سو تک بھی ہوسکتی ہے۔