میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گارڈن تھانے کو بم سے اڑانے کی دھمکی

گارڈن تھانے کو بم سے اڑانے کی دھمکی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی میں واقع گارڈن تھانے کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد تھانے کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم شخص نے پولیس مدد گار 15پر تھانے کو اڑانے کی دھمکی دی۔ گارڈن تھانے کی عمارت میں ہی نبی بخش تھانہ بھی قائم ہے ۔ دونوں تھانوں کی سکیورٹی بڑھادی گئی۔پولیس نے دھمکی دینے والے شخص کی تلاش بھی شروع کر دی ۔ دھمکی کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تھانوں کی عمارت کی سوئیپنگ کی۔ اس دوران سراغ رساں کتوں کی مدد بھی لی گئی۔پولیس کے مطابق تلاشی کے دوران مال خانے میں تین تیار آئی ای ڈی پائی گئیں۔ تینوں آئی ای ڈیز 2002میں پکڑی گئی لیکن ناکارہ نہیں کی گئی تھی۔آئی ای ڈیز ناکارہ بنانے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی یو)کے ماہرین کی ٹیم کو طلب کیا گیا جبکہ معاملے کے حوالے سے اعلی افسران کو آگاہ کر دیا گیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں