میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شوٹنگ پراندھیرے کے باعث مین ہول میں گر گئی تھی، عائشہ عمر

شوٹنگ پراندھیرے کے باعث مین ہول میں گر گئی تھی، عائشہ عمر

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

اداکارہ عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں دو مرتبہ خطرناک حادثوں کا شکار ہو چکی ہیں۔حال ہی میں فریحہ الطاف کے ساتھ پوڈکاسٹ میں عائشہ عمر نے شوبز سمیت اپنی نجی زندگی میں پیش آنے والے واقعات کے حوالے سے کھل کر بات کی۔اس دوران عائشہ نے بتایا کہ ان کی زندگی میں دو مرتبہ وہ جان لیوا حادثوں کا شکار ہو چکی ہیں پہلے وہ ایک خطرناک کار حادثے میں بال بال بچ گئیں جبکہ دوسری مرتبہ ایک مین ہول میں جاگریں۔عائشہ نے بتایا کہ وہ ایک لان برانڈ کی فیشن مہم کے لیے شوٹ لوکیشن پر موجود تھیں اور انہیں اگلے دن کی فٹنگز کے لیے دیر تک وہاں رْکنا پڑا۔ جب وہ وہاں سے گھر لوٹنے سے پہلے فریش ہونے کیلئے باتھ روم استعمال کرنے گئیں تو اندھیرے کے باعث ایک مین ہول میں گر گئیں جس کا ڈھکن کْھلا ہوا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں