میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسلح گروپوں کے عراق میں امریکی افواج کے دو اڈوں پر حملے

مسلح گروپوں کے عراق میں امریکی افواج کے دو اڈوں پر حملے

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۰ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

عراقی مسلح دھڑوں نے مغربی عراق میں عین الاسد اڈے جہاں امریکی افواج موجود ہیں پر تین الگ الگ حملے کیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران نواز دھڑوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ کارروائیاں "مختلف ہتھیاروں سے کی گئیں اور براہ راست اپنے اہداف کو نشانہ بنایا”۔ دھڑوں نے شمالی عراق کے اربیل میں حریر اڈے کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری بھی قبول کی، جہاں امریکی افواج بھی تعینات ہیں۔انہوں نے کہا کہ دو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جو "براہ راست اپنے اہداف کو نشانہ بناتے ہیں”کرد رودا نیٹ ورک نے اطلاع دی کہ شمالی عراق کے اربیل میں ایک بم سے لدا ڈرون حریر اڈے پر گرا اور پھٹ گیا۔عراقی دھڑوں نے اعلان کیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں داخل ہو گئے ہیں اور غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں عراق میں امریکی فوجی اڈوں کو اپنا ہدف سمجھتے ہیں۔مسلح دھڑوں نے کچھ امریکی اڈوں پر بار بار بمباری کی جن میں شام کی سرحد کے قریب مغرب میں عین الاسد اور ملک کے شمال میں اربیل گورنری میں واقع حریر اڈا شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں