میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نگراں وزیراعلیٰ سندھ اور وزیرصحت آمنے سامنے، ایک دوسرے پرالزامات کی بارش

نگراں وزیراعلیٰ سندھ اور وزیرصحت آمنے سامنے، ایک دوسرے پرالزامات کی بارش

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگران وزیراعلیٰ سندھ اور نگراں وزیر صحت کیدرمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے۔۔ ڈاکٹر سعد نیاز نے واضع کردیا کہ بے جا مداخلت اور کرپشن کسی صورت برداشت نہیں جائے گی۔۔ دوسری جانب ترجمان نگران وزیراعلیٰ نے ردعمل دیتے ہوئے سعد نیازکو وزارتی امور میں ناکام قراردے دیا۔۔نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر اور نگراں وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز آمنے سامنے آگئے۔۔ ایک دوسرے پر اختیارات سے تجاوز کے الزامات دھر دیئے۔نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے بیان دیا اولین ترجیح صوبے میں بنیادی صحت کی بہتری ہے۔۔ اسپتالوں کی حالت بہتر بنانا اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ان کا حق ہے۔۔ بیجا مداخلت اور کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ بہتر ہوگا کہ نگراں وزیر اعلی عوامی سطح پر آکرمعافی مانگیں ترجمان نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے نگراں وزیر صحت سعد خالد نیاز کے بیان پر ردعمل دیا کہ نگراں وزیراعلیٰ کے محکموں کے اچانک دوروں سے ثابت ہو گیا کہ وزیر صحت اسپتالوں کو بہتر کرنے میں بْری طرح ناکام رہے۔۔ وہ اسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کی بجائے ساتھی ڈاکٹروں سے دشمنیاں نبھانے میں مصروف ہیں۔۔ انھیں جوابدہ کیا گیا تو بے بنیاد اور جھوٹے بیانات پر اْتر آئے۔ وہ ناکامی پر جھنجھلاہٹ کا شکار ہوکر اپنی مرضی کا ایجنڈا چلانا چاہتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں