یکم اکتوبرسے ویکسینیشن کے بغیرریلوے سفرپرپابندی کااعلان
ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ اگست ۲۰۲۱
شیئر کریں
لاہور( این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے لاک ڈائون میں نرمی کے بعد محکمہ ریلوے نے 70 فیصد تک بکنگ کی پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اگست سے مسافر ٹرینوں کی70فیصدتک بکنگ کی پابندی ختم کردی گئی ہے اور اندرون ملک ٹرینوں میں 100 فیصد نشستوں کی بکنگ کی جائے گی۔ریلوے حکام کے مطابق ایس اوپیز کے تحت اب سو فیصد نشستوں پر مسافرسفرکرسکیں گے، ویکسی نیشن کو یقینی بنانے کے لیے ہر بڑے اسٹیشن پر ویکسین سینٹر قائم کیے جائیں گے۔یکم ستمبرسے بغیر ویکسین سرٹیفکیٹ بکنگ پر دس فیصداضافی کرایہ وصول کیاجائے گاجبکہ یکم جنوری 2022 سے بغیر ویکسین سرٹیفکیٹ سفرکرنے پر پابندی عائدکردی جائے گی۔