میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آپریشن شعبان، 24 گھنٹوں میں 17خارجی دہشت گرد ہلاک

آپریشن شعبان، 24 گھنٹوں میں 17خارجی دہشت گرد ہلاک

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۰ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

پاک فوج، ایف سی، بلوچستان پولیس نے فتنہ الخوارج کیخلاف گھیرا مزید تنگ کردیا

5 روز میں 79 دہشتگرد ہلاک،خضدار میں پولیس اسٹیشن پر حملہ پسپا،8 دہشتگرد ہلاک

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

منگی ڈیم پولیس اسٹیشن پر دہشتگردانہ واقعے کے تسلسل میں پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کا آپریشن شعبان جاری ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنہ الخوارج کے 26 خوارج کو 6 اور 7 جولائی کو پہلے ہی جہنم واصل کیا جاچکا ہے، آپریشن شعبان کے دوران دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہوگیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زمینی اور ہوائی ایکشنز کے ذریعے فتنہ الخوارج کے خلاف متعدد کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 خارجی دہشت گرد جہنم واصل کیے جا چکے ہیں، آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والوں کی تعداد مجموعی طور پر 39 ہو گئی ہے۔آپریشن شعبان کے علاوہ آج صبح خضدار زیدی کے علاقے میں دہشت گردوں کا پولیس اسٹیشن پر حملہ بھی پسپا کردیا گیا، فوج اور ایف سی کے دستوں کی برق رفتار کارروائی کے ذریعے 8 دہشت گردوں کے جہنم واصل ہونے کی مصدقہ اطلاعات ملیں۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ 5 سے 6 مزید دہشت گردوں کے ہیلی کاپٹر آپریشنز میں مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں، 5 جولائی سے آپریشن شبعان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 75 دہشت گرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں