میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حارث رؤف  نے دلہن کے ہمراہ شادی کی تقریبات کی تصاویر جاری کر دیں

حارث رؤف نے دلہن کے ہمراہ شادی کی تقریبات کی تصاویر جاری کر دیں

جرات ڈیسک
پیر, ۱۰ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے دلہن مزنا کے ساتھ اپنی شادی کی تقریبات کی تصاویر شیئر کردیں۔ گزشتہ برس دسمبر میں اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے حارث رؤف کی شادی کی تقریبات گزشتہ ہفتے ہوئیں جس میں کرکٹ حلقے سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی تاہم ولیمے کے بعد حارث نے اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مزنا کے ہمراہ مہندی ، بارات اور ولیمے کی تصاویر پوسٹ کیں۔مہندی کی تصویر میں کرکٹر نے دونوں کے ہاتھوں کی تصویر شیئر کی جو ایک رسم کے دوران لی گئی تھی تاہم بارات میں حارث نے سیاہ رنگ کی شیروانی کا انتخاب کیا جبکہ مزنا سرخ رنگ کے عروسی لباس میں نظر آئیں، ولیمے کی تصویر اسٹیڈیم میں لی گئی جس میں مزنا نے میکسی پہنی تھی جو کہ پیازی رنگ کی تھی۔ حارث کی جانب سے تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد ہی یہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئیں جبکہ صارفین نے جانب سے بھی مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ فاسٹ بولر کی ٹوئٹ پر ساتھی کرکٹرز نے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جن میں حسن علی اور شان مسعود شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سابق کرکٹر سعید اجمل نے بھی فاسٹ بولر کو شادی کی مبارکباد دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں