میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم لندن کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے ، موٹرسائیکل ریلی

ایم کیو ایم لندن کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے ، موٹرسائیکل ریلی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(نمائندہ خصوصی) متحدہ قومی موومنٹ کے کورنگی سیکٹر کی جانب سے شہر میں موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی ریلی کا مرکز کورنگی کراسنگ چورنگی تھی جہاں 200 سے زائد موٹر سائیکل سوار متحدہ لندن اور پاکستان کے پرچموں کے ساتھ سڑکوں پر نکلے اور ڈھول کی تھاپ پر متحدہ لندن اور الطاف حسین کے حق میں نعرے لگائے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز عصر اور مغرب کے درمیان کورنگی کراسنگ چورنگی پر رہائشی پروجیکٹ امان ٹاور کے سامنے متحدہ قومی موومنٹ لندن کے 200 سے زائد موٹر سائیکل سوار اچانک متحدہ لندن کے پرچموں اور الطاف حسین کی تصویروں کے ساتھ نمودار ہوئے اور کورنگی کراسنگ چورنگی پر متحدہ لندن اور متحدہ قائد الطاف حسین کے حق میں نعرے لگانے لگے اس دوران متحدہ کارکنان اپنے ہمراہ ڈھول بجانے والے بھی لائے تھے متحدہ کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر نعرے بازی کی ذریعے کا کہنا ہے کہ مذکورہ ریلی متحدہ لندن کے کورنگی سیکٹر کی جانب سے نکالی گئی تھی کیونکہ ریلی میں شریک متحدہ لندن کے کارکنوں کے ہاتھوں میں جو جھنڈے تھے اس پر کورنگی سیکٹر درج تھا متحدہ لندن کے کارکنان ایک گھنٹہ تک کورنگی کراسنگ سگنل پر نعرے بازی کرتے رہے اس دوران ٹریفک جام بھی ہوا متحدہ لندن کے کارکنان کھلے عام نعرے بازی کے بعد کورنگی کی جانب ریلی کی شکل میں چلے گئے واضح رہے کہ متحدہ لندن پر 2016 کی پابندی کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ متحدہ لندن کے کارکنان نے اتنی بڑی تعداد میں ریلی نکالی اور ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں