میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک سنبھالنے کی تیاری نہیں تھی تو سازش کر کے حکومت کیوں گرائی، عمران خان

ملک سنبھالنے کی تیاری نہیں تھی تو سازش کر کے حکومت کیوں گرائی، عمران خان

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اقتصادی سروے نے ہمارے دور حکومت میں ترقی کی تصدیق کردی ہے ، پاکستان گزشتہ 2 سال میں ترقی کررہا تھا ملک بہتری کی طرف جارہا تھا اور ملک کی دولت بڑھ رہی تھی۔پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں کی گئی معاشی اصلاحات کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ رواں مالی سال کے معاشی سروے کے اعدادوشمار سامنے آگئے ہیں، جس میں تصدیق کی گئی ہے کہ پاکستان گزشتہ 2 سال میں ترقی کررہا تھا ملک بہتری کی طرف جارہا تھا اور ملک کی دولت بڑھ رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال کے دوران سب سے زیادہ ترقی ہوئی ہے، اس سے قبل اتنی ترقی 2004-05 میں مشرف کے دور میں ہوئی تھی جس کی وجہ یہ تھی کہ ہم ان کی جنگ لڑرہے تھے تو اس وقت بیرون ملک سے بہت پیسہ آرہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی سروے کے مطابق ہمارے تیسرے سال میں ترقی کی شرح 5.74 تھی، جبکہ رواں سال اس میں مزید اضافہ ہوا اور 5.97 فیصد پر پہنچ گئی۔عمران خان نے کہا کہ ملکی دولت میں اضافہ ہوا، ملک ترقی تب کرتا ہے جب اس کے پاس پیسہ خرچ کرنے کیلئے آتا ہے، ہم نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ریونیو میں اضافہ کیا ہے، ہمارے دور میں 6 ہزار 100 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا، جبکہ ایکسپورٹ کو بھی 32 ارب ڈالر تک لے گئے، ہمارے آنے سے پہلے ایکسپورٹ میں کمی ہورہی تھی۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز نے ہمارے دور میں سب سیزیادہ ترسیلات 31 ارب ڈالر بھیجیں، ترسیلات زر اس لیے بڑھیں کیونکہ اوورسیز پاکستانیوں کا ہم پراعتماد تھا، اوورسیز پاکستانیوں کو معلوم تھا کہ ہم پیسہ باہرگھروں کیلئے نہیں بھیجتے۔انہوں نے زراعت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں زرعی پیداوار دگنی بڑھی ہے، زرعی پیداوار میں 4.4 فیصد اضافہ ہوا ہے، ہمارے دور میں کسانوں کے پاس درست طریقے سے پیسہ گیا، اس سے قبل شوگر مافیا وقت پر کسانوں کو پیسہ نہیں دیتا پورا پیسہ نہیں پہنچتا تھا، ہم نے کسانوں کو وقت پر پیسہ پہنچایا اور ایک قانون بھی بنایا، کسانوں کے پاس ریکارڈ پیسہ گیا تو ریکارڈ زرعی پیداوار ہوئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں