میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک بھر میں حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز

ملک بھر میں حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

ملک بھرمیں منگل کو حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہوگیا۔وزارت مذہبی امور کے مطابق درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ بغیر کسی تعطیل چھ مارچ تک جاری رہے گا۔حج پالیسی کے مطابق پرائیویٹ سکیم کے تحت 71 ہزار6 سو 84عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے ، سعودی عرب سے مزید کوٹہ ملنے کی صورت میں بھی سرکاری اور پرائیویٹ میں ساٹھ اور چالیس کے تناسب سے تقسیم ہوگی، رواں سال حج اخراجات جنوبی پاکستان کیلئے 4 لاکھ 55 ہزار 695 روپے ہونگے ، شمالی پاکستان کیلئے حج اخراجات 4 لاکھ 63 ہزار 445 روپے ہونگے ۔وزارت مذہبی امور کے مطابق 22 ہزار 825 روپے قربانی کے لئے اختیاری ہونگے ، قربانی کے ساتھ جنوبی پاکستان کیلئے 4لاکھ 78ہزار 520 روپے اور شمالی پاکستان کیلئے 4لاکھ 86ہزر 270 روپے ہونگے ۔وزارت مذہبی امور کی حتمی حج پالیسی کے مطابق حج 2020 کے لئے سعودی عرب سے پاکستان کو حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 حجاج کا ہے ، سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 عازمین حج کا فریضہ ادا کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں