میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا میں ایک اور بھارتی طالبعلم کی پراسرار موت، مجموعی تعداد 11ہوگئی

امریکا میں ایک اور بھارتی طالبعلم کی پراسرار موت، مجموعی تعداد 11ہوگئی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

امریکی ریاست اوہائیو میں بھارتی طالب علم 25سالہ محمد عرفات پراسرار طور پر ایک گھر میں مردہ پایا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد کا رہائشی نوجوان 2023میں ماسٹرز کرنے کلیولینڈ اسٹیٹ یونیورسٹی اوہائیو آیا تھا تاہم 7مارچ سے اہل خانہ سے رابطہ نہیں ہوسکا تھا۔طالب علم کے والد کو 19مارچ کو ایک نامعلوم شخص کی طرف سے کال بھی موصول ہوئی تھی جس نے بتایا کہ عرفات کو منشیات فروخت کرنے والے گروہ نے اغوا کر لیا ہے اور 1200ڈالر دینے کا مطالبہ بھی کیا۔جس پر امریکا میں طالب علم کی تلاش شروع کی گئی جس کے دوران اس کی لاش کمرے سے مل گئی تاہم نوجوان کی موت کا تعین نہیں ہوسکا۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔رواں برس امریکا میں تعلیم کی غرض سے آنے والا یہ 11 واں بھارتی طالب علم اور پہلا مسلم نوجوان ہے جس کی لاش ملی ہے اس سے قبل مارے گئے تمام طالب علم ہندو تھے۔یاد رہے کہ اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشں مند بھارتی طلبا کے لیے امریکا ایک پسندیدہ مقام ہے جہاں 2022 سے 2023 سیشن میں ڈھائی لاکھ سے زائد بھارتی طلبا تعلم حاصل کرنے پہنچے ہیں۔ یہ گزشتہ برس کی نسبت 35 فیصد اضافہ تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں