اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لندن روانہ ہو گئے
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ اپریل ۲۰۱۹
شیئر کریں
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف لاہور سے براستہ دوحا لندن چلے گئے ، وہ لندن میں اپنے صاحبزادے حمزہ شہباز کی اہلیہ، پوتے اور پوتی کی خیریت دریافت کریں گے ۔شہباز شریف علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور سے نجی ایئر لائن کی پرواز کیو آر 621 کے ذریعے لندن روانہ ہوئے ، لاہور ائیر پورٹ پر شہریوں نے انکے ساتھ سیلفیاں بنائیں، وہ لندن میں اپنے پوتی اور پوتے سے ملاقات کرینگے ۔شہباز شریف نے گزشتہ روز اپنی روانگی کے حوالے سے ٹوئٹ بھی کیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے انکے چھوٹے بیٹے کو فرزند اور بڑے بیٹے کو شادی کے 20 سال بعد بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے ، نومولود بچی کا لندن میں دل کا بڑا آپریشن ہوا ہے ۔