میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز پارٹی شہید بھٹو کو الیکشن کمیشن کا شو کاز نوٹس

پیپلز پارٹی شہید بھٹو کو الیکشن کمیشن کا شو کاز نوٹس

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کو انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر شو کاز نوٹس جاری کردیاہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹوکی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو کو جاری کیے گئے نوٹس میں 7 دن کے اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔الیکشن کمیشن کے نوٹس میں کہا گیاہے کہ قانون کے تحت پارٹی انتخابات کرانا ہر سیاسی جماعت کیلئے لازم ہے ۔الیکشن نہ کرانے کی صورت میں پی پی پی شہید بھٹو گروپ کو انتخابی نشان کے لیے نااہل قرار دیا جاسکتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں