میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آپ کے مسائل کا حل اسلام کی روشنی میں

آپ کے مسائل کا حل اسلام کی روشنی میں

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ مارچ ۲۰۱۷

شیئر کریں

مفتی غلام مصطفی رفیق
تعویذ کی شرعی حیثیت
سوال:میرا سوال یہ ہے کہ تعویذ پہننا جائزہے یا نہیں؟بعض لوگ اس کو شرک کہتے ہیں۔
جواب:تعویذ میں اگرکوئی خلاف شرع بات نہ لکھی ہواور نہ غیراللہ سے مددطلب کی گئی ہو، قرآنی آیات ومسنون آثارپرمشتمل ہو توپہن سکتے ہیں ،چنانچہ ابو داو¿د شریف میں ہے:”عبداللہ بن عمرورضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھبراہٹ سے حفاظت کے لیے انہیں یہ کلمات سکھاتے تھے:”ا¿عوذ بکلمات اللّٰہ التّامة من غضبہ وشر عبادہ ومن ہمزات الشیاطین وا¿ن یحضرون“ترجمہ: میں پناہ مانگتا ہوں اللہ تعالیٰ کے تمام کلمات کی اس کے غضب سے اور اس کے برے بندوں سے اور شیاطین کے وسوسوں سے اور اس بات سے کہ وہ میرے پاس آئیں“ اور حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یہ معمول تھا کہ ان کے بیٹوں میں سے جو عقل مند (بالغ ہوتا)تو اسے یہ کلمات سکھلاتے اور جو نادان (نابالغ) ہوتا تو ان کلمات کو لکھ کر اس کے گلے میں لٹکا دیتے“۔ البتہ تعویذ پہن کر بیت الخلاءمیں جانامناسب نہیں۔مفتی اعظم ہندمفتی کفایت اللہ رحمہ اللہ لکھتے ہیں:قرآن شریف کی آیت تعویذ میں لکھناجائزہے،تعویذ کے ساتھ جب وہ غلاف میں چھپاہواہو،بیت الخلاءمیں جاناجائزتوہے مگربہتریہ ہے کہ تعویذ باہررکھ کرجائے۔(سنن ابی داو¿د،کتاب الطب،باب کیف الرقی،2/543،ط:میرمحمدکتب خانہ-کفایت المفتی،کتاب الحظر والاباحة، 9/77،ط:دارالاشاعت کراچی)
وضوکے درمیان حدث کاپیش آنا
سوال:پوچھنایہ ہے کہ کبھی کبھار وضوکرتے ہوئے وضو کے درمیان ریح وغیرہ خارج ہوجائے ،توکیاوضو کومکمل کریں ،یادوبارہ نئے سرے سے وضو شروع کریں گے؟
جواب:وضوکرتے ہوئے درمیان میں اگرحدث لاحق ہوجائے،یعنی ہواخارج ہوجائے تو دوبارہ از سرِنو وضوکرناضروری ہے۔
آیات شفائ
سوال:مجھے کسی نے بتایاہے کہ لاعلاج امراض کے لئے قرآن کریم کی چندآیات شفاءہیں وہ پانی پر دم کرکے پانی پیاجائے،وہ کونسی آیات ہیں؟
جواب:آیات شفاءیہ ہیں:(1) وَیَش±فِ صُدُو±رَ قَو±مٍ مُّ¶±مِنِی±ن َ(التوبة:14) (2) وَشِفَائµ لِّمَا فِی± الصُّدُو±رِ وَہُدًی وَرَح±مَةµ لِّل±مُ¶±مِنِی±نَ(یونس:57)(3)یَخ±رُجُ مِن بُطُونِہَا شَرَابµ مُّخ±تَلِفµ ا¿َل±وَانُہ¾ فِی±ہِ شِفَائµ لِّلنَّاسِ Êِنَّ فِی± ذٰلِکَ لآیَةً لِّقَو±مٍ یَتَفَکَّرُونَ(النحل:69)(4)وَنُنَزِّلُ مِنَ ال±قُر±آنِ مَا ہُوَ شِفَائµ وَّرَح±مَةµ لِّل±مُ¶±مِنِی±نَ وَلاَ یَزِی±دُ الظَّالِمِی±نَ Êَلاَّ خَسَاراً (الاسرائ:82)(5)وَÊِذَا مَرِض±تُ فَہُوَ یَش±فِی±نِ(الشعرائ:80)(6) قُل± ہُوَ لِلَّذِی±نَ آمَنُوا ہُدًی وَشِفَائَ(فصلت:44)
ناپاکی کی حالت میں پڑھی گئی نماز کااعادہ لازم ہے
سوال:اگرکسی کو بدخوابی ہوجائے اوریادنہ رہااور وہ فجرکی نمازبھی اداکرلے تواسے کیاکرناچاہیے؟
جواب:نمازکی صحت کے لئے کپڑے اور بدن دونوں کا پاک ہوناضروری ہے،ناپاکی کی حالت میں پڑھی گئی نمازدرست نہیں،اگرغلطی سے بھی ناپاکی کی حالت میں فجرکی نمازپڑھ لی تووہ نمازنہیں ہوئی ، دوبارہ اس نمازکااعادہ کرلے۔
قرآن کریم کو بوسہ دینے کاحکم
سوال:عموماً لوگ قرآن کریم کوپڑھنے سے پہلے چومتے ہیں، یاپڑھ کر پھرچوم کررکھتے ہیں،کیاایساکرنادرست ہے؟میں نے بعض لوگوں کودیکھاہے کہ وہ نمازوں کے بعد قرآن کریم پڑھتے نہیں بس چوم کرواپس الماری میں رکھ دیتے ہیں ،اس بارے میں راہنمائی فرمائیں۔
جواب:قرآن کریم اللہ تعالیٰ کامقدس کلام ہے،اگرکوئی شخص قرآن کریم کی تلاوت کرتاہے اور تعظیم وبرکت کی غرض سے قرآن کریم کابوسہ لیتاہے یاآنکھوں سے لگاتاہے تویہ درست ہے،صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے قرآن کریم کاچومناثابت ہے۔ نمازوں کے بعد قرآن کریم کوچومنااورواپس رکھ دینااس کاشریعت میں ثبوت نہیں،اصل یہ ہے کہ قرآن کریم کی تلاوت کی جائے اور اسے سمجھ کراحکامات پر عمل کیا جائے۔ (فتاویٰ شامی، کتاب الحظر والا باحة، 6/384، ط: ایچ ایم سعید)
کیاریح خارج ہونے پر استنجاءکرنالازم ہے؟
سوال:ہمارے علاقوں میں یہ بات عام ہے کہ اگرکسی شخص نے قضائے حاجت سے فارغ ہوکراستنجاءکرلیااور طہارت وپاکی حاصل کرلی ،بعد میں اگروضوٹوٹ جائے مثلاًصرف ہواخارج ہوجائے،یاسوجائے تواب وضوکرنے سے پہلے دوبارہ استنجاءکیاجاتاہے، کیا شرعی طورصرف ریح کے خروج پر وضوسے پہلے استنجاءکرنالازم ہے؟
جواب:چھوٹی یابڑی نجاست سے فارغ ہونے کے بعد استنجاءکرنالازم ہے،چاہے ڈھیلے وغیرہ استعمال کئے جائیںیاپانی سے طہارت حاصل کی جائے۔البتہ ہروضوسے قبل استنجاءکرناضروری نہیں،نیزاگراستنجاءسے فارغ ہونے کے بعد حدث لاحق ہوجائے ، یعنی ریح خارج ہوجائے یاکسی حصہ سے خون نکل آئے،یاکوئی شخص نیندسے بیدارہوا توصرف اس بناءپراستنجاءکرنے کی کوئی حاجت نہیں،صرف وضوکرناکافی ہے،فقہائے کرام نے ہواکے خارج ہونے پراستنجاءکرنے کوبدعت لکھاہے۔البتہ اگرریح خارج ہونے کے ساتھ نجاست بھی خارج ہوجائے تواستنجاءکیاجائے گا۔(فتاویٰ عالمگیری، 1/50، ط:رشیدیہ- فتاویٰ شامی، 1/335، ط: ایچ ایم سعید)
اپنے سوالات اس پتے پر بھیجیں: انچارچ”فہم دین“ روزنامہ جرا¿ت‘ ٹریڈ سینٹر‘ نویںمنزل 907‘ آئی آئی چندریگر روڈ کراچی۔
masail.juraat@gmail.com


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں