میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب میں آپ، بلوچستان میں ہم حکومت بنائیں،پیپلز پارٹی کی ن لیگ کو تجویز

پنجاب میں آپ، بلوچستان میں ہم حکومت بنائیں،پیپلز پارٹی کی ن لیگ کو تجویز

ویب ڈیسک
هفته, ۱۰ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)نے مسلم لیگ(ن)کو پنجاب اور بلوچستان میں حکومت سازی سے متعلق تجویز دے دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت نے اتوار کو ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو وفاق، پنجاب، بلوچستان میں حکومت کیلئے مشترکہ حکمت عملی کیلئے روڈ میپ دے دیا۔پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو تجویز دیتے ہوئے یقین دہانی کروائی ہے کہ آپ پنجاب میں حکومت بنائیں، ہم آپ کا ساتھ دیں گے، جبکہ پیپلز پارٹی کا بلوچستان میں حکومت بنانے کیلئے ن لیگ ساتھ دے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد ارکان سے دونوں جماعتوں نے الگ الگ رابطے کرنے پر اتفاق کیا ہے، دونوں جماعتوں کی جانب سے حکومت سازی پر اتفاق رائے اور مشترکہ اتحاد سے قبل میڈیا پر بیانات نہ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں