میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کیلئے کنٹینرز کی تیاری شروع

پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کیلئے کنٹینرز کی تیاری شروع

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۷ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

27 فروری کو عوامی مارچ ہو گا، نااہل ٹولے کو گھر بھیج کر رہیں گے
: بلاول بھٹو
(رپورٹ: شعیب مختار) پاکستان پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کی تیاریاں تیز کر دیں، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزردری نے کہاہے کہ 27 فروری کو عوامی مارچ ہو گا، نااہل ٹولے کو گھر بھیج کر رہیں گے وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی محمد آصف خان کی ہدایت پر جیالوں کے لیے تمام تر سہولیات سے آراستہ جدید کنٹینر تیار کر لیا گیا، پارٹی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی جانب سے اپنے اپنے کنٹینر زتیار کروانے کا سلسلہ زور و شور سے جاری 27 فروری کا دن حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا محمد آصف خان کا روزنامہ جرأت سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی ہدایت پر جیالوں کے لیے کنٹینر تیار کیے گئے ہیں جس میں ایئر کنڈیشن روم،کچن،واش روم سمیت دیگر اہم سہولیات موجود ہیں۔ لانگ مارچ ناکام بنانے کی سازش کے تحت وفاقی حکومت کے احکامات پر پنجاب،راولپنڈی اور اسلام آباد میں جیالوں کو رہائش کے لیے ہوٹل نہ ملنے کے خدشات لاحق ہیں جس کو مد ِ نظر رکھتے ہوئے انہوں نے یہ کنٹینر تیار کروائے ہیں تاکہ سفر کے دوران پارٹی کارکنان کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نا اہل حکمرانوں کی غفلت کے سبب آ ج ملک قرضے کے بوجھ تلے دب چکا ہے مزدور دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے لیکن ریاست مدینہ کی طرز حکومت کرنے کے دعویداروں کی آنکھوں پر سیاہ پٹی بندھی دکھائی دیتی ہے۔ یہ ملک ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کا ثمر ہے جسے ہرگز کسی سیاسی نا بالغ شخص کے ہاتھوں کا کھلونا نہیں بننے دینگے ہم مہنگائی سے ستائی عوام سے اظہار یکجہتی کرنے اور اس مفاد پرست ٹولے کو گھر بھیجنے کے لیے 27 فروری سے سڑکوں پر نکل رہے ہیں اس وقت تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے جب تک وزیر اعظم پاکستان عمران خان استعفیٰ نہیں دیتے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں