میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں 28فلسطینی شہید

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں 28فلسطینی شہید

ویب ڈیسک
هفته, ۱۰ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسرائیل کی رفح پر فضائی حملوں میں 28 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں 10بچے بھی شامل ہیں جب کہ درجن سے زائد زخمی ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے رفح پر حملے اور حماس کے خاتمے کے لیے مانگے گئے منصوبے کے چند گھنٹوں بعد ہی اسرائیلی فوج نے رفح پر وحشیانہ بمباری کردی۔وزیراعظم نیتن یاہو نے فوج سے یہ بھی کہا تھا کہ وہ زمینی حملوں سے قبل جنوبی غزہ شہر سے لاکھوں لوگوں کے انخلا کا منصوبہ بنائے۔ اس اعلان کے بعد سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔آج صبح ہونے والی اسرائیلی بمباری میں 28 فلسطینی شہید اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔یاد رہے کہ غزہ کے 23 لاکھ شہریوں میں سے نصف سے زائد رفح میں پناہ لیے ہوئے ہوئے ہیں اور تقریبا روز ہی اسرائیل یہاں بمباری کر رہا ہے۔غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ خان یونس کے سب سے بڑے ناصر اسپتال پر اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کی جس میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔اس اسپتال میں 300 طبی عملہ، 450 مریض اور 10 ہزار بے گھر افراد پناہ لے ہوئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں