میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گڈزٹرانسپورٹرز کا مغوی ڈرائیوروں کی بازیابی کیلئے48 گھنٹے کا الٹی میٹم

گڈزٹرانسپورٹرز کا مغوی ڈرائیوروں کی بازیابی کیلئے48 گھنٹے کا الٹی میٹم

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

گڈزٹرانسپورٹرز نے ڈرائیوروں کے اغوا اورپرتشدد کارروائیوں کی روک تھام کے لیے حکومت کو48گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا۔ٹرک اڈہ ہاکس بے روڈ پرمشترکہ پریس کانفرنس کے دوران گڈزکیریئرایسوسی ایشن کے صدر نورخان نیازی کا دیگررہنماؤں کے ہمراہ کہنا تھا کہ ملک کے کچھ حصوں بالخصوص اندرون سندھ وبلوچستان میں گاڑیوں کے اغوا،ڈکیتیوں کی وارداتوں میں روزبروزاضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرڈرائیورگاڑی نہ روکے تواس پرسیدھا فائرکیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ڈرائیوروں کی جانیں محفوظ نہیں ہیں اورگاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچ جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ کی 7 تاریخ کو کشمورمیں ٹرکوں کے پہیوں پرگولیوں کا برسٹ مارا گیا، اور 9 ڈرائیوروں کو گاڑیوں سے اتارکراغوا کیا گیا،قیمتی جانوں کو لاحق خطرات کے علاوہ گولیوں سے ناکارہ ہونے والے ٹائروں کی وجہ سیٹرانسپورٹرزکو2کروڑروپے کا نقصان ہوا۔یہ سلسلہ کوئی نیا نہیں ہے بلکہ ماضی میں ان عناصر کی جانب سیاس قسم کی روش اپنائی گئی،اس جانب بارہا توجہ مبذول کروائی گئی مگرحکام کی مسلسل عدم توجہی کے باعث گڈزٹرانسپورٹرزکو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا اور کئی قیمتی جانوں سے بھی ہاتھ دھونے پڑے۔ آئے روز کے واقعات نے ٹرانسپورٹرمیں اضطراب پیداکیا ہوا ہے،علاوہ ازیں مغویوں اوران کے خاندانوں پرجوگزرتی ہے وہ ایک الگ داستان ہے۔نورخان نیازی نے کہا کہ صدرپاکستان، نگراں وزیراعظم،چیف جسٹس آف پاکستان،چیف آف آرمی اسٹاف،چاروں صوبوں کے وزائے اعلیٰ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے ڈرائیوروں کوجلدازجلدبازیاب کروایاجائیاورتمام شاہراہوں کوٹرانسپورٹرکے لیے محفوظ بنایاجائے۔انہوں نے کہا کہ تمام تاجران اورچیمبرز کی قیادت سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ اس معاملے میں ہمارے ساتھ کھڑے ہوجائیں،تاکہ مستقبل میں ان واقعات کا سختی سے تدارک کیا جائیکیونکہ ان گاڑیوں پرتاجروں کا سامان لداہوا ہوتا ہے۔ان کا کہناتھا کہ ہم ایسا کوئی قدم اٹھانا نہیں چاہتے جس کی وجہ سے ملکی معیشت مزید خراب ہو،مگرہمیں اس جانب جانے کے لیے مجبورکیا جارہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں