میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسجد حرام میں مقامات کی پہچان کے لیے جیو کوڈنگ منصوبے کا افتتاح

مسجد حرام میں مقامات کی پہچان کے لیے جیو کوڈنگ منصوبے کا افتتاح

جرات ڈیسک
منگل, ۱۰ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

مسجد حرام اور مسجد نبوی کی صدارت عامہ کے صدر شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے مسجد حرام کی جیوکوڈنگ پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ منصوبہ ایجنسی فار انجینئرنگ پروجیکٹس اینڈ اسٹڈیز میں جنرل ڈیپارٹمنٹ آف سروے اینڈ جیو گرافک انفارمیشن سسٹمز نے شروع کیا ہے۔ پراجیکٹ کا مقصد مسجد حرام کو ان مقامات میں تقسیم کرنا ہے جنہیں جغرافیائی طور پر عظیم مسجد کے تمام ملازمین نمایاں ترین علامات کی بنا پر آسانی سے پہچان لیں گے۔ منصوبے میں مشترکہ وضاحتی زبان تشکیل دی گئی ہے، اس زبان سے مسجد کے مختلف مقامات کی زیادہ درست شناخت ممکن ہو گی۔ شیخ السدیس نے وضاحت کی کہ اس نظام کے تحت متعدد سلائیڈز فراہم کی جاتی ہیں جو مسجد حرام کے ستونوں پر لگائی جاتی ہیں اور براہ راست معلومات پر مشتمل ہوتی ہیں۔ یہ سلائیڈز زائرین کے مقام کو بیان کرنے میں معاون ہوتی ہیں۔ جنرل پریذیڈنسی کے ملازمین کے ساتھ براہ راست رابطے کی معلومات ملتی ہے۔ جوابی کوڈ فراہم کیا جاتا ہے۔ منصوبے سے زائرین اور ملازمین کو خدمات میسر آتی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں