انڈونیشیا کے قونصل جنرل کا کراچی میں انتقال
ویب ڈیسک
اتوار, ۱۰ جنوری ۲۰۲۱
شیئر کریں
انڈونیشیا کے قونصل جنرل کراچی میں انتقال کر گئے ، سفارت خانے نے بھی تصدیق کر دی۔تفصیلات کے مطابق قونصل جنرل توتوک پریانامتو گزشتہ روز کراچی کے ایک نجی اسپتال میں انتقال کر گئے ، توتوک عارضہ قلب میں مبتلا تھے ۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ قونصل جنرل کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ، انھیں ایک ہفتہ قبل سینے میں تکلیف پر اسپتال لایا گیا تھا۔انڈونیشیا کے قونصل جنرل 3 سال سے کراچی میں تعینات تھے ، ان کی میت سرد خانے منتقل کر دی گئی ہے ، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ این او سی ملنے پر قونصل جنرل کی میت انڈونیشیا لے جائی جائے گی۔