میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی کا سینیٹر اسحق ڈار کو قائد ایوان بنانے پر تحفظات کا اظہار

پیپلزپارٹی کا سینیٹر اسحق ڈار کو قائد ایوان بنانے پر تحفظات کا اظہار

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۶ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کو قائد ایوان بنانے کے فیصلے پر اپنے تحفظات کا اظہار کردیا۔ ایک انٹرویو میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا کہ وزیراعظم نے اسحق ڈار کو سینیٹ میں قائدایوان نامزد کردیا، نگران وزیراعظم کی جانب سے انہیں قائد ایوان بنانے کے بعد باقی پیچھے کیا رہ جاتا ہے؟ نیئر بخاری نے کہا کہ اس سے قبل اسحق ڈار، مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے نامزد کردہ قائدایوان تھے، شہباز شریف جب وزیراعظم نہیں رہے تو قائد ایوان کسی اور شخصیت کو بننا چاہیے تھا۔انہوںنے کہاکہ نگران وزیراعظم نے مسلم لیگ (ن) کے ایک اہم رکن کو قائد ایوان کیوں بنایا؟ ہم سمجھتے ہیں نگران حکومت غیر جانبدار ہوتی ہے، قائد ایوان بنانا تھا تو کسی آزاد سینیٹر کو قائدایوان بنا دیتے۔نیئر بخاری نے کہا کہ ہم نگران حکومت سے لیول پلینگ فیلڈ مانگ رہے ہیں، لیول پلینگ فیلڈ صرف اپنے لیے نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کے لیے مانگ رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں