میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک بحریہ ملک کیخلاف کسی بھی ناپاک منصوبے کوناکام بنانے کیلئے تیار

پاک بحریہ ملک کیخلاف کسی بھی ناپاک منصوبے کوناکام بنانے کیلئے تیار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاک بحریہ کے ایئر ڈیفینس یونٹس نے کراچی میں فضائی دفاع کے زمینی نظام(GBAD) کے ذریعے زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلوں (SAMs) کی کامیاب فائرنگ کرتے ہوئے حربی تیاری اور جنگی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔امیرالبحر کو پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائلوں کی شمولیت سے دفاعی صلاحیت میں اضافے لیے جاری پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ چیف آف دی نیول سٹاف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور افسروں اور جوانوں کے انتھک عزم اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔بعد ازاں چیف آف دی نیول اسٹاف نے سیل(SEAL) بٹالین ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں اسپیشل سروسز گروپس نیوی (SSG(N نے مختلف ٹیکٹیکل مشقوں کے ساتھ فائر پاور کا مظاہرہ کیا جس میں غیر مسلح لڑائی، طیاروں کی ہائی جیکنگ کے خلاف آپریشنز ، یرغمالیوں کو بچانے کے آپریشنز اور چھاپہ مار مشقیں شامل تھیں۔قبل ازیں چیف آف دی نیول اسٹاف نے کریکس میں تعینات پاک بحریہ کے دستوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے کریکس ایریا کا دورہ کیا۔ نیول چیف کو کریکس ایریاز کے دفاع کے لیے حربی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ امیر البحر نے افسروں اور جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں پاکستان کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لیے بہترین خدمات پیش کرنے پر سراہا اور مزید جانفشانی سے کام کرنے کی ترغیب دی۔نیول چیف نے یقین دلایا کہ پاک بحریہ ملک کے خلاف کسی بھی ناپاک منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں