میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میری وجہ سے پاکستان ہاررہا ہوگا تو قیادت چھوڑ دوں گا، سرفراز

میری وجہ سے پاکستان ہاررہا ہوگا تو قیادت چھوڑ دوں گا، سرفراز

ویب ڈیسک
اتوار, ۹ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ میری وجہ سے اگر پاکستان ہاررہا ہوگا تو قیادت چھوڑ دوں گا،ٹیم جیتے تو سب اچھا لگتا ہے ، نقاد ہماری غلطیاں بتائیں، تنقید برائے تنقید سے کوئی فائدہ نہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اگر وہ اچھے نتائج نہیں دے پائے تو انہیں کون رکھے گا، انہیں اگر لگا کہ پاکستان ان کی وجہ سے ہاررہا ہے تو وہ خود بھی کپتانی چھوڑ دیں گے ، قومی وکٹ کیپر بیٹسمین کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی سیریز اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہارے ، جنوبی افریقا میں بڑا دل کرکے کھیلنا ہوگا ۔کراچی میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں سرفراز احمد نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دونوں ٹیسٹ ٹیم اپنی غلطیوں سے ہاری ،ورنہ سیریز ہارنے والی نہیں تھی لیکن ان غلطیوں سے سبق سیکھ کر آئندہ بہتر نتائج کی کوشش کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں