میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پرامن افغانستان کامطلب پرامن پاکستان ہے ،آرمی چیف

پرامن افغانستان کامطلب پرامن پاکستان ہے ،آرمی چیف

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ کابل کے دوران افغان صدر اشرف غنی اور افغان مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیںکیں اور دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال سے ملاقات کی۔ افغان میڈیا کے مطابق کابل میں ہونے والی صدر اشرف غنی سے ملاقات میں افغان امن عمل اورخطے کی سیکورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ علاوہ ازیںکابل میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے کابل پہنچنے پر افغان نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر حمداللہ محب نے ان کا استقبال کیا،دریں اثناء پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کا دورہ کیا، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل حمید بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران سپہ سالار کی افغان صدر سے ملاقات ہوئی۔ برطانوی چیف آف ڈیفنس بھی ملاقات میں موجود تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، افغان مفاہمتی عمل میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیاگیا، سکیورٹی، دفاعی تعاون، موثر بارڈر مینجمنٹ پر بھی گفتگو کی گئی۔ افغان صدر اشرف غنی نے مفاہمتی عمل میں سنجیدہ کردار پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف کی عبد اللہ عبد اللہ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں افغان امن عمل کے مختلف پہلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران جنرل باجوہ نے کہا کہ پرامن افغانستان کا مطلب ایک پر امن خطہ ہے، پاکستان افغان عوام کی دیرپا امن کی کوشش کی حمایت کرتا رہے گا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امن عمل پر تمام فریقین کا یکساں موقف ہونا چاہیے ۔اس موقع پر افغان صدر نے مفید بات چیت پر پاکستان کے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا ۔افغان صدر نے افغان امن عمل میں پاکستان کی مخلصانہ اور مثبت کر دار کو سراہا ۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف ڈیفنس جنرل سر نکولس پیٹرک کارٹر نے ملاقات کی، خطے کی سیکورٹی صورتحال اور افغان امن عمل میں ہونے والی حالیہ پیشرفت پر بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل نکولس نے خطے میں امن و استحکام اور افغان امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہزادہ فلپ کے انتقال پر تعزیت اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ایک قابل عزت دوست سے محروم ہو گئی، کورونا کے خلاف جنگ میں تعاون پر برطانیہ کے مشکور ہیں، پاک فوج برطانیہ سے اپنے دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں