میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل اسلام آباد بنی گالہ چوک سے گرفتار

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل اسلام آباد بنی گالہ چوک سے گرفتار

جرات ڈیسک
منگل, ۹ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو عاشور کے روز اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اُنہیں اسلام آباد بنی گالہ چوک سے گرفتار کیا گیا۔ شہباز گل کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں بغاوت پر اُکسانے کا مقدمہ بھی درج کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہباز گل کی گرفتاری کے دوران ڈرائیور پر تشدد بھی کیا گیا، جبکہ شہباز گل کی گاڑی کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے اپنے ٹوئٹر پر گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کس کس کو گرفتار کرو گے؟ کتنے صحافیوں پر پابندیاں لگاؤ گے؟ اُنہوں نے انکشاف کیا کہ کل رات ایک خوف ناک منصوبہ تھا ، مگرعمران خان کے جانثاروں نے واضح پیغام دیا کہ عمران خان ریڈ لائن ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں