میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تعلیمی ادارے 19اگست تک بندرہیں گے

تعلیمی ادارے 19اگست تک بندرہیں گے

ویب ڈیسک
پیر, ۹ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ کے وزیرِ تعلیم سیدسردار شاہ نے کہاہے کہ صوبہ سندھ میں اسکول 19 اگست تک بند رہیں گے، یقینی بنائیں گے اساتذہ کی ویکسی نیشن مکمل ہو جائے، محرم میں ایس او پیز کا خیال نہ رکھا تو شرح میں اضافہ ہوسکتا ہے، کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 23 فیصد ہے،کوشش ہے کہ تعلیمی اداروں سے متعلق کورونا پالیسی ہو، میڈیکل کمیشن کو صوبوں کے ساتھ چلنا پڑے گا، چیلنجز درپیش ہیں، نظام برسوں سے بگڑا ہوا ہے،، امتحانی مراکز میں موبائل فونز لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔اتوارکووزیر ِتعلیم سندھ سید سردار شاہ نے وزیر برائے یونیورسٹی اینڈ بورڈزاسماعیل راہو کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ 7 محرم سے جلوس شروع ہو جاتے ہیں جس سے بچوں کو تکلیف ہوتی ہے، اس لیے 19 اگست تک اسکول بند رہیں گے، 7 اور 8 محرم کو صورتحال پر نظرثانی کے لیے دوبارہ اجلاس بلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن کو صوبوں کے ساتھ چلنا پڑے گا، 90 کی دھائی میں جو اساتذہ بھرتی ہوئے ان سے جان چھڑانی ہے۔وزیرِ تعلیم سندھ نے کہا کہ ہمیں اپنے تعلیمی نصاب میں جدت لانی ہے، تعلیم صوبائی معاملہ ہے مگر این سی او سی کے پابند ہیں، اساتذہ اور اسٹاف کی ویکسینیشن پر بھی نظر رکھی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں