میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا کے ایران پر دوسرے روز بھی حملے، ساحلی علاقوں میں دھماکے سنے گئے، ایرانی میڈیا

امریکا کے ایران پر دوسرے روز بھی حملے، ساحلی علاقوں میں دھماکے سنے گئے، ایرانی میڈیا

جرات ڈیسک
جمعرات, ۹ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

ایرانی میڈیا کے مطابق سرک اور بندر عباس میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

جنوبی ساحلی شہر میں 8 دھماکے سنے گئے جس کے نتیجے میں فضائی دفاعی نظام فعال ہو گیا

 

ایران کے جنوبی ساحلی علاقوں میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جبکہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف نئی کارروائیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی جہاز رانی کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سرک اور بندر عباس میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ کونارک اور چابہار کے قریب بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ان علاقوں میں فضائی دفاعی نظام حملوں کا مقابلہ کر رہا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق چابہار میں دھماکوں کے بعد بجلی منقطع ہوگئی جبکہ ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے ‘آئی آر آئی بی’ کا کہنا ہے کہ جنوبی ساحلی شہر میں 8 دھماکے سنے گئے جس کے نتیجے میں فضائی دفاعی نظام فعال ہو گیا۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ یہ حملے آبنائے ہرمز میں نیویگیشن کی آزادی کو خطرے میں ڈالنے والی ایرانی صلاحیتوں کو کمزور کرنے کے لیے کیے گئے۔

امریکی حکام کے مطابق کارروائی میں فضائی دفاعی نظام، ساحلی ریڈار، اینٹی شپ میزائل تنصیبات اور دیگر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا، بین الاقوامی اہمیت کی حامل آبی گزرگاہ میں آزادانہ طور پر سفر کرنے والے تجارتی جہازوں اور ان کے شہری عملے کے خلاف حالیہ بلاجواز جارحیت پر ایران کو جواب دہ ٹھہرا رہا ہے۔

دوسری جانب ایران نے امریکی کارروائی کو جارحیت قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل کا عندیہ دیا ہے جبکہ خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں