میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اشتعال انگیزتقاریر،فاروق ستار ، وسیم اختر ،رئوف صدیقی 21مقدمات میں بری

اشتعال انگیزتقاریر،فاروق ستار ، وسیم اختر ،رئوف صدیقی 21مقدمات میں بری

ویب ڈیسک
بدھ, ۹ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

ؔ
انسداددہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم رہنمائوں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے 21 مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے فاروق ستار اور وسیم اختر سمیت7ایم کیوایم رہنمائوں کو بری کردیاہے۔منگل کوکراچی کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں ایم کیو ایم رہنمائوں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے 21 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایم کیو ایم رہنمائوں کی جانب سے دائر بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی 21 مقدمات میں بریت کی درخواست منظور کرلی۔بری ہونے والے رہنمائوں میں فاروق ستار، رئوف صدیقی، وسیم اختر، خواجہ اظہارالحسن، سلمان مجاہد اور دیگر شامل ہیں۔ ایم کیو ایم رہنمائوں کے خلاف بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کے مقدمات درج تھے۔فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ 7 ملزمان بری ہوئے ہیں، گزشتہ 6 سالوں سے مقدمہ چل رہا تھا، جو صرف تالیاں بجانے اور تقریر کروانے کا تھا، ہمارے خلاف اسی پسِ منظر کے دیگر مقدمات بھی ختم ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ 2016میں اپنی پالیسی واضح کی، ہم تو الگ ہوگئے لیکن ان مقدمات کے ذریعے ہمیں اسی سے جوڑا جارہا ہے، اب لاپتہ گم شدہ کارکنان اور بے گناہ کارکنان کو باہر آنا چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں