میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قانون کسی کوخونی مارچ کی اجازت نہیں دے گا،مریم اورنگزیب

قانون کسی کوخونی مارچ کی اجازت نہیں دے گا،مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک
پیر, ۹ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہعمران خان فرح گوگی تحریک کا آغازکر کے عوام کی توجہ اپنی چار سالہ کارکردگی سے نہیں ہٹا سکتے، جس جس نے عمران خان کابے نامی ہوتے ہوئے ملک کو لوٹا ہے اس کو اپنا جواب دینا پڑے گا،عمران خان شہبازشریف کے خوف سے باہر نکلو ، قانون کسی کوبھی پاکستان کے اندر خونی مارچ کی اجازت نہیں دے گا، شہباز شریف تحریک انصاف کا ایک بھی ووٹ لے کر وزیر اعظم نہیں بنے ،کمیشن کی رپورٹ سے دودھ کادودھ اورپانی کا پانی ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے لاہور پریس کلب میں میٹ دی پریس پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر عظمیٰ بخاری اور لاہور پریس کلب کے عہدیداران بھی موجود تھے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وہ موصوف جنہوںنے چار سال میڈیا کی زبان بندی کی ، ہماری زبان بندی کی ، پارلیمان کی زبان بندی کی آج وہ اپنی بد زبانی اوربداخلاقی کے ذریعے عوام کو پیغام دے رہا ہے کہ میںپاکستان کے نوجوانوں کی تربیت کرنا چاہتاہوں ، اگرنوجوانوںکی تربیت عمران صاحب کے ہاتھوں ہوئی تو والدین آج سے توبہ شروع کر دیں۔ جس قسم کی زبان ، اخلاقیات ،رویہ ،ذہنیت اورغلاظت وہاں سے آتی ہے کوئی بھی والدین نہیں چاہیں گے ایک ایسا ا شخص ان کی اولاد کی تربیت کرے جس کی اپنی تربیت میں کمی رہ گئی ہو ۔ آج کنٹینر پر کھڑے ہو کر کہیں کافر ہونے اورکہیں غداری کے فتوے بانٹ رہے تھے،یہ فتوے اس لئے بانٹے جارہے ہیں کیونکہ کوئی ان سے ان کی چار سالہ کارکردگی کا سوال نہ کرے ،میڈیا یہ نہ پوچھے کہ آپ نے چار سال عوام کے ساتھ کیا کیا ۔آپ آج بھی سیاسی مخالفین پر الزامات لگا رہے ہو، تم چار سال اقتدار میں تھے ،چار سال اس ملک کے وزیر اعظم تھے اگرکسی نے کوئی غلط کام کیا تھا تو اس کا حساب کیوں نہیں لیا ، ریکارڈ اوراختیارتمہارے پاس تھا کیوں نہ احتساب کیا گیا ، ثبوت دے کرکیوں الزامات کوثابت نہیںکیا ۔ آپ کوشہبازشریف کا بخار ہے ہے ،آپ کو اپنے اقتدارجانے کا غم نہیںکرسی سے ہٹنے کا غم نہیں بلکہ شہبازشریف کی کارکردگی اور ووٹ کے ذریعے پارلیمان اورعوام نے جس طرح تمہیں کرسی سے ہٹایا ہے تمہیں اس کا غم اورخوف کھایا جاتا ہے ، تم عوام کو گمراہ کر رہے ہو ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی 75سالہ تاریخ میں پہلے وزیر اعظم ہو جسے نالااہلی ،چوری اور کرپشن پر آئین میں موجود طریق کار عدم اعتماد کے ذریعے اپوزیشن اورتمہارے اتحادیوںنے باہر پھینکا ہے ، شہباز شریف تحریک انصاف کا ایک بھی ووٹ لے کر وزیر اعظم نہیں بنے ۔ ان کے اتحادیوںنے جو حکومت کی کارکردگی کی وجہ سے اپنے حلقوںمیںمنہ نہیں دکھا سکتے انہوں نے آپ کی کرپشن اورچوری کی وجہ سے آپ کو چھوڑا ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ نے مافیاز کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے چار سال عوام چینی ، بجلی، گھی ، دوائی چوری کی ، یہ آپ کی اصلیت اور کارکردگی ہے اور اس سے نظر ہٹانے کے لئے آپ غلاظت اگل رہے ہیں۔ ملک کی تاریخ میں جس نے عوام کی دوائی چوری کی ،روٹی چوری کی ،نوجوانوں کا روزگار چھینا ،چینی ،گھی اوربجلی چوری کی اس کا نام نام عمران خان ہے ،چور اگرکوئی ہے توعمران خان تم چور ہو ہے ، جھوٹا ہے اگر کوئی ہے تم جھوٹے ہو ،کوئی سازشی ہے تم سازشی ،عمران خان بھکاری تھا اورہے ۔ آج شہباز شریف کشکول توڑ کر دوست ممالک کے پاس گئے کہ ہمیں پاکستان کی عوام کے لئے بھیک نہیں ترقی چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں