میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تاجربرادری پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے منصوں میں اپناحصہ ڈالے ، بلاول بھٹو

تاجربرادری پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے منصوں میں اپناحصہ ڈالے ، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
پیر, ۹ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہائوس میں تاجر برادری کے رہنمائوں نے ملاقات کی ہے،تاجروں کی تجاویزاورچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ حکومت نے تاجروں اور صنعت کاروں کو درپیش مسائل کے ازالے کے لئے بزنس لائزن کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ملاقات کے موقع پر زبیر موتی والا، محمد علی ٹبہ، فواد انور، جاوید بلوانی، ادریس میمن، زبیر چھایا، مسعود نقی، ذکی بشیر، زید بشیر ودیگر تاجر رہنما جبکہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، وقار مہدی، ناصر شاہ، سعید غنی، اختیار بیگ، علی راشد و دیگر ملاقات میں موجود تھے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر بزنس لائزن کمیٹی اور اس کی ذیلی کمیٹیاں لائحہ عمل اور اصول و ضوابط کے ساتھ تاجر برادری کے مسائل کو حل کریں گی۔ علاوہ ازیں ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سندھ حکومت کی جانب سے کوآپریٹو مارکیٹ اور وکٹوریہ مارکیٹ کے متاثرین کا ازالہ کیا جانے پر تاجر برادری نے اظہار تشکرکیا ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو تاجر برادری نے یقین دہانی کرائی کہ ملکی برآمدات میں کراچی کا حصہ 50 فیصد ہے، اگر سندھ حکومت تعاون کرے تو اسے دگنا کرسکتے ہیں، برآمدات میں کراچی کا بڑا حصہ ہے تاہم ایکسپورٹ ڈولپمنٹ فنڈ میں سے ہمیں مناسب حصہ نہیں ملتا ہے،تاجر برادری کا کہنا تھا کہ نہ صرف گیس کی قلت کا سامنا ہے بلکہ گیس ٹیرف کے معاملے میں بھی ہم سے امتیازی سلوک روا رکھا جارہا ہے، سندھ کو اس کی گیس کا حصہ نہیں دیا جارہا، گھوٹکی گیس فیلڈ کی 110 ایم ایم سی ایف ڈی کا حصہ سندھ کو نہیں دیا گیا، یہ غیرآئینی ہے، دسمبر 2023 میں جی ایس پی پلس کا اسٹیٹس ختم ہوجائے گا، اس حوالے سے سفارتی کوششوں کو تیز کیا جائے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو میں تاجر برادری کا کہنا تھا کہ آپ پاکستان کے وزیرخارجہ ہیں، دنیا میں ہمارا پیغام لے کر جائیں کہ ہمیں ایڈ نہیں بلکہ ٹریڈ چاہیئے،کے فور 650 ایم جی بی تھا، عمران خان نے اس منصوبے کو 260 ایم جی بی کردیا، اس فیصلے کو واپس لینے کے لیے اقدامات کئے جائیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے تاجروں کے مطالبات پرکہاکہ تاجر برادری آگے آئے اور سندھ باالخصوص کراچی کے حوالے سے صوبائی حکومت کے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے منصوبوں میں اپنا حصہ ڈالے حکومت بھرپورتعاون کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں