(گارمنٹ سٹی کمپنی) سندھ حکومت کے 55کروڑ کی نادہندہ نکلی
شیئر کریں
ٓٓ وفاقی ادارے کراچی گارمنٹ سٹی کو زمین کی لیز ادا نہ کرنے پر 55 کروڑ روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ وزارت ٹیکسٹائیل کے حکام انکوائری کرنے میں ناکام ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق کراچی گارمنٹ سٹی کمپنی کی انتظامیہ نے حکومت سندھ سال 2008 میں بن قاسم ٹاؤن میں گھگر پھاٹک کے قریب 3 ایکڑ زمین خریدی اور کراچی گارمنٹ سٹی کمپنی کی انتظامیہ کو حکومت سندھ کے لینڈ یوٹلائزیشن ڈپارٹمنٹ کو 5 کروڑ 10 لاکھ روپے ادا کرنے تھے کمپنی کی انتظامیہ رقم حکومت سندھ کو ادا کرنے میں ناکام ہوئی اور حکومت سندھ کو درخواست کی کہ رقم سے استثنی دیا جائے۔ جون 2015 میں کراچی گارمنٹ سٹی کمپنی کی انتظامیہ کو 5 کروڑ 10 لاکھ روپے جاری کیے گئے لیکن کمپنی انتظامیہ رقم حکومت سندھ کو ادا کرنے میں ناکام ہوئی جبکہ ایف بی آر ریٹس اور لینڈ یوٹلائزیشن ڈپارٹمنٹ کی رجسٹریشن کی فیس کے ریٹ میں اضافے کے باعث رقم اضافہ ہو گیا جس کے باعث کمپنی کو 55 کروڑ 80 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ، وزارت ٹیکسٹائل ، کراچی گارمنٹ سٹی کمپنی اور لینڈ یوٹلائزیشن ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کو ادائیگی میں تاخیر اور سرکاری خزانے کو نقصان سے متعلق آگاہ کیا گیا لیکن اعلی حکام نے کوئی توجہ دی اور نہ کوئی انکوائری کی ، آڈٹ حکام نے کراچی گارمنٹ سٹی کمپنی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہونے پر انکوائری کرنے اور ذمیہ داران کا تعین کرنے کی سفارش کی ہے ۔