میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلام کے بنیادی اصولوں کیخلاف قانون سازی نہیں ہوسکتی، چیف جسٹس

اسلام کے بنیادی اصولوں کیخلاف قانون سازی نہیں ہوسکتی، چیف جسٹس

ویب ڈیسک
هفته, ۹ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

چیف جسٹس آف پاکستان ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ آئین پاکستان میں اسلام کے بنیادی اصولوں کے خلاف کوئی قانون سازی نہیں ہوسکتی۔جوڈیشل اکیڈمی میں یوم خواتین کی تقریب سے خطاب میں قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کا غلط مفہوم لیتے ہوئے خواتین کو تعلیم سے محروم رکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ آئین کے منافی کوئی قانون سازی نہیں ہونی چاہیے ، اسلام میں خواتین کو سب سے زیادہ حقوق دیے گئے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ قرآن و شریعت میں خواتین کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے ،خواتین کی ترقی معاشرے کی ترقی ہے ،ان کے آگے بڑھنے سے ہی ملک آگے بڑھتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ اسلام میں خواتین کو تمام بنیادی حقوق دیے ہیں، انہیں اعلیٰ مرتبے پر فائز کیا ہے ،حدیث ہے کہ جنت ماں کے قدموں تلے ہے ۔تقریب سے جسٹس منصور علی شاہ نے خطاب کیا اور کہا کہ عدلیہ میں خواتین کی تعداد 50 فیصد ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں انصاف کی فراہمی کے لیے 20 ہزار ججز ہونے چاہئیں،اس میں 10 ہزار خواتین ججز ہونی چاہیے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں