میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صوبائی وزیر شرجیل میمن کے حلقے ٹنڈوجام میں خسرہ پھیل گیا

صوبائی وزیر شرجیل میمن کے حلقے ٹنڈوجام میں خسرہ پھیل گیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ:شاہنواز خاصخیلی/واجد علی چانڈیو) سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کے حلقہ انتخاب میں خسرہ وبائی صورت اختیار کر گیا، تین بچے فوت، ٹاؤن میونسپل کمیٹی ٹنڈو فضل کے اطراف کی دیہاتوں میں وبا نے پنجے گاڑ لئے، سابق صوبائی وزیر انتخاب جیتنے کے بعد حلقے سے غائب، تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ کے حلقہ پی ایس 61 ٹنڈوجام میں خسرہ وبائی صورت اختیار کر گیا ہے، ملنے والی معلومات کے مطابق ٹنڈوجام کے قریب ٹاؤن میونسپل کمیٹی ٹنڈو فضل کے مختلف دیہاتوں میں خسرہ کا مرض وبائی صورت اختیار کر گیا ہے، گاؤں اللہ بخش سولنگی، بروہی گاؤں سمیت دیگر دیہات میں خسرہ تیزی سے پھیلنے لگا ہے، خسرہ وبا کے باعث رواں ہفتے میں گاؤں اللہ بخش سولنگی کی 4 سالہ معصوم بچی عالیہ بنت خدا ڈنو سولنگی، شیخ محلے کی رہائشی 3 سالہ ثمرین بنت رشید ملاح اور 4 سالہ غلام مصطفیٰ ولد مختیار ملاح خسرہ کی وجہ سے فوت ہو گئے ہیں، ، جب کہ ٹاؤن میونسپل کمیٹی ٹنڈو فضل کے مختلف دیہاتوں اللہ بخش سولنگی، بروہی گاؤں ، گاؤں ملاح سمیت مختلف دیہاتوں میں خسرہ کی بیماری تیزی سے پھیلنے لگی ہے ، علاقہ مکینوں خدا ڈنو سولنگی ، مختیار سولنگی ، محمد بخش سولنگی و دیگر کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے ان کے علاقوں میں خسرہ کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے ، وہ محکمہ صحت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹیمیں بھیج کر مختلف دیہاتوں کا دورہِ کیا جائے اور فوری طور پر ویکسین کرائی جائے تاکہ دیگر بچے خسرہ سے محفوظ رہ سکیں، واضع رہے کہ خسرہ وبائی صورت اختیار کرنے کے باوجود محکمہ صحت نے کوئی قدم نہیں اٹھایا جبکہ شرجیل میمن انتخابات جیتنے کے بعد علاقے سے غائب، گزشتہ ایک ماہ کے دوران ٹنڈو جام اور اطراف میں 158 لوگ سگ گزیدگی کا شکار ہوئے جن میں اکثریت معصوم بچون اور عورتوں کی تھی، سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کے حلقہ میں صحت کی ناکافی سہولیات اور بلدیات سمیت دیگر اداروں میں سیاسی اثر رسوخ کے عہدوں پر براجمان افسران کی نااہلی کے باعث مذکورہ حلقے کے لاکھوں لوگ عذاب میں مبتلا ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں