میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم لندن حیدرآباد میں بھی سرگرم، بانی متحدہ کے نام کی چاکنگ

ایم کیو ایم لندن حیدرآباد میں بھی سرگرم، بانی متحدہ کے نام کی چاکنگ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۸ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ایم کیو ایم لندن حیدرآباد میں بھی سرگرم، بانی متحدہ کے نام کی چاکنگ اور پینا فیلیکس آویزاں، پنیاری تھانے کے حدود میں رحمان ٹاؤن، دال پاڑہ سمیت دیگر مقامات پر چاکنگ، چاکنگ میں ’’بانی متحدہ پر پابندی ختم کرو‘‘ قائد کے غداروںپر لعنت و دیگر تحریریں، ایم کیو ایم لندن کی کارنر میٹنگ اور اجلاس ہو رہے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان کے صفوں میں کھلبلی، ذرائع، تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم لندن حیدراّباد میں بھی سرگرم ہو چکی ہے، پنیاری تھانے کے حدود میں رحمان ٹاؤن، دال پاڑہ، ڈگری کالج سمیت مختلف مقامات پر دیواروں پر بانی متحدہ کے حق میں وال چاکنگ کی گئی ہے ، جبکہ ایک دو مقامات پر پینا فلکیس بھی آویزاں کردیے گئے ہیں، دیواروں پر بانی متحدہ پر پابندی ختم کرو‘‘ قائد کے غدارون پر لعنت، شہداء حق کو سلام، لہو کا سودا نہیں کریں گے سمیت دیگر تحریریں درج کی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم لندن نے حیدرآباد میں اپنے پاؤں مکمل طور پر جما لئے ہیں اور ایم کیو ایم لندن کے اجلاسوں اور کارنر میٹنگز کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے، ذرائع کے مطابق حیدرآباد میں ایم کیو ایم لندن کو متحرک کرنے کی ذمہ داری کچھ عرصہ قبل لندن سے پاکستان آنے والے سابق طلبہ یونین کے رہنما کو دی گئی ہے، ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم لندن کو سرگرم ہونے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے اور کئی ارکان ایم کیو ایم پاکستان کی کشتی سے اترنے کیلئے تیار ہیں، جبکہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں اور ایم کیو ایم لندن میں معاملات طے بھی پا چکے ہیں۔ دوسری جانب رابطہ کرنے پر ایس ایچ او پنیاری کریم عباسی کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد نے وال چاکنگ کی جنہیں ختم کردیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں