میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
80 لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانا چاہتے ہیں،نادہندگان کو پکڑا جائے،وزیراعظم شاہد خاقان

80 لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانا چاہتے ہیں،نادہندگان کو پکڑا جائے،وزیراعظم شاہد خاقان

منتظم
جمعه, ۸ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کے اعلیٰ افسران کو ہدایت کی ہے کہ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی مدد سے نئے ٹیکس ادا کرنے والوں کو شامل کیا جائے اور ٹیکس ادائیگی کے نظام کو آسان بنایا جائے۔ایف بی آر کی جانب سے مدعو کیے گئے 50 بڑے ٹیکس دہندگان سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے ٹیکس دائرے کو بڑھانے پر زور دیا وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ ہارون اختر خان نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی پہلے ملک میں ٹیکس کمپلائنس کے موجودہ گراف سے خوش نہیں۔ان کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیکس کے دائرے میں 10 ہزار افراد کو شامل کرنا بڑی بات نہیں، اصل مسئلہ 80 لاکھ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے۔موجودہ اعداد وشمار کے مطابق اب تک صرف 12 لاکھ شہریوں نے ٹیکس ریٹرن جمع کرائے ہیں۔وزیراعظم نے ایف بی آر حکام کو ہدایت دی کہ شناختی کارڈ کے ذریعے نان فائلرز کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے، جو بینکنگ، یوٹیلٹی سروسز اور خرید و فروخت میں ٹرانزکشن کرتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور نادرا کی مدد سے متعلقہ شہریوں کو نوٹس ارسال کیے جائیں۔شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ایسے شہریوں کی تلاش مشکل ہے جو ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر گھر یا کار کی خریدوفروخت کرتے ہیں۔اجلاس میں ٹیکس ریفارمز کمیشن (ٹی آرسی ) نے ٹیکس اصلاحات پر مشتمل مفصل رپورٹ بھی وزیراعظم کو پیش کی۔وزیراعظم نے ایف بی آر حکام پر زور دیا کہ وہ محصولات کے لیے نادرا، بینکس، صوبائی اداروں اور سروسز فراہم کرنے والے اداروں کے ساتھ مربوط رابطے قائم کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں