میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قمبر شہداد کوٹ میں خاتون کے قتل کے ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی

قمبر شہداد کوٹ میں خاتون کے قتل کے ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی

ویب ڈیسک
پیر, ۸ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

قمبر شہداد کوٹ میں خاتون کے قتل کے ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی ہے۔قمبر شہداد کوٹ کے علاقے خیرپور جوسو میں زمین کے تنازع پر فائرنگ اور خاتون کے قتل کا معاملے میں نامزد مرکزی ملزمان نے ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی۔متاثرہ خاندان نے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی گھنورا سران کا نام مقدمے کی ایف آئی آر میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔قمبر شہدادکوٹ میں خاتون کے قتل میں نامزد ملزمان ڈاکٹر شہید اسران اور بیٹے ندیم اسران نے ضمانت قبل از گرفتاری کروائی ہے۔مقدمے کے تفتیشی افسر اور پکھو تھانے کے ایس ایچ او نور محمد چنہ کے مطابق نامزد ملزمان ڈاکٹر شہید اسران اور ان کے بیٹے ندیم اسران نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لی ہے جبکہ گرفتار چاروں ملزمان سے ابتدائی تفتیش شروع کردی گئی۔متاثرین نے پیپلز پارٹی ایم پی اے گھنور اسران کا نام ایف آئی آر میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔چاروں ملزمان کو پیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ قمبر کی عدالت میں ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا۔متاثرہ خاندان سے سابق صوبائی وزیر سہیل انور سیال اور جے یو آئی کے مقامی رہنما طاہر محمود سومرو نے ملاقات کر کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں