میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صدر مملکت کے خلاف مواخذہ کی تحریک ،اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی اجلاس طلب

صدر مملکت کے خلاف مواخذہ کی تحریک ،اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی اجلاس طلب

ویب ڈیسک
جمعه, ۸ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

صدر مملکت کے خلاف مواخذہ کی تحریک لانے کیلئے آئندہ ہفتے اپوزیشن جماعتوں کا پارلیمنٹ ہائوس میں مشاورتی اجلاس ہوگا۔ تحریک کا نوٹس جمع کروانے پر مواخذے کی تحریک پر بحث اور رائے شماری کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرناہوگا ۔ مواخزے کی تحریک میں چارج شیٹ بھی منسلک ہوگی ۔ گزشتہ روز پارلیمنٹ ہائوس میں اس خبر رساں ادارے کے استفسار پر ایم این اے محسن رانجھا نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے صدر کیخلاف مواخزے کی تحریک لانے کی اپنی سطح پرتیاری شروع کردی ہے ۔ آئندہ ہفتے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے باقاعدہ مشاورت کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ مجلس شوریٰ کے اجلاس میں مواحذے کی تحریک کی کامیابی کیلئے دو تہائی ارکان درکار ہوں گے یقیناً تمام ارکان کو ادراک ہوگا کہ اہم معاملات میں حکومت کی طرف سے آئین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ہم حلف کے پابند ہے ہم ہر صورت ان معاملات کو باقاعدہ طورپر پارلیمنٹ کے ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں کہ کس طرح تحریک انصاف کی حکومت میں آئین سے انحراف ہوتا رہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں