میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ماحولیات نے گھٹنے ٹیک دیے، بااثرصنعتکاروں کو رعایت،1کروڑ20لاکھ وصول کرنے میں ناکام

محکمہ ماحولیات نے گھٹنے ٹیک دیے، بااثرصنعتکاروں کو رعایت،1کروڑ20لاکھ وصول کرنے میں ناکام

ویب ڈیسک
جمعه, ۸ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

محکمہ ماحولیات سندھ نے بااثر صنعتکاروں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، ڈی جی (سیپا ) نعیم مغل نے صنعتکاروں کو رعایت دے دی اورایک کروڑ 20 لاکھ روپے وصول کرنے میں ناکام ہوگئے، ریکوری افسر بھی تعینات نہ ہوسکا، جرمانہ میں رعایت دے کر رشوت لینے کی اطلاعات ہیں۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی(سیپا) ایکٹ 2014 کے رول 7(1) میں واضح طور پر تحریر کیا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل سیپا کسی بھی صنعتکار کو شوکاز نوٹس جاری ہونے کے بعد اس کے تحریری جواب پر غور کرکے ذاتی طور پر پیش ہونے کا موقع دے سکتا ہے، رول 6 اور 8 میں تحریرہے کہ بصورت دیگر ڈی جی سیپا انتظامی جرمانہ عائد کرسکتا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل (سیپا) نعیم مغل نے مختلف صنعتکاروں اور کاروباری افراد پر ایک کروڑ 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا لیکن بااثر صنعتکاروں سے ماحول کو آلودہ کرنے اور دوسرے قوانین پرعمل نہ کرنے پر عائد کیا گیا ،جرمانہ بھی وصول نہیں کیا گیا، جرمانہ وصول نہ کرنے سے سیپا کراچی سمیت سندھ بھرکے صنعتکاروں کے سامنے کمزور پوزیشن میں آگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ماحولیات سندھ میں بااثر صنعتکاروں سے جرمانے کی رقم وصول کرنے کیلئے ریکوری افسر بھی تعینات نہیں کیا گیا اور تما م معاملات ڈی جی سیپا نعیم مغل نے اپنے ہاتھ میں رکھے ہیں۔ محکمے کے افسران کا کہنا ہے کہ ڈی جی سیپا نعیم مغل کے مبینہ طور پر کراچی کے اہم اور بڑے صنعتکاروں سے کروڑوں روپے رشوت لے کر جرمانہ عائد نہیں کرتے ، یہی وجہ ہے کہ عائد کردہ جرمانہ بھی وصول نہیں ہوسکا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں