ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی
شیئر کریں
صدرمملکت نے3 اکتوبر کو ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو بحریہ کا نیاسربراہ مقرر کیا تھا
خطے میں سیکورٹی کے حالات پیچیدہ ہیں ،چیلنجز ختم نہیں ہوئے ٗطاقت کا توازن قائم رکھنا ضروری ہے ٗ سابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ
پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی سیکورٹی کے لیے پاک بحریہ موثر کردار ادا کررہی ہے ٗ تقریب سے خطاب
پاک بحریہ کی کمان ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو سونپ دی گئی ٗصدرمملکت نے3 اکتوبر کو ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو بحریہ کا نیاسربراہ مقرر کیا تھا۔پاک بحریہ کے نئے سربراہ کیلئے کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ہوا، ایڈمرل ذکاء اللہ ریٹائرڈ ہوگئے ٗپاک بحریہ کی کمان ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سنبھال لی۔سبکدوش ہونے والے ایڈمرل ذکااللہ نیپریڈ کا معائنہ کیا۔سابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد ذکااللہ نے تبدیلی کمان کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ خطے میں سیکورٹی کے حالات پیچیدہ ہیں ،چیلنجز ختم نہیں ہوئے، طاقت کا توازن قائم رکھنا ضروری ہے، پاکستان اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہر لمحہ تیار رہناہے ٗسی پیک کے علاقے میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے ٗ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی سیکورٹی کے لیے پاک بحریہ موثر کردار ادا کررہی ہے ۔ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے کہا کہ پاکستان اللہ کا خاص انعام ہے،یہ وطن ہمارے آباو اجداد کی محنت سے بنا۔اس کادفاع ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے ۔ایڈمرل ذکا ء اللہ نے ایڈمرل ظفرمحمودعباسی کوپاک بحریہ کاسربراہ بننیپرمبارکبادپیش کی اور کہا کہ پاکستان بحریہ سے وابستگی ہماری خوش قسمتی ہے۔ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے پاکستان نیول اکیڈمی اور بریٹینا رائل کالج برطانیہ سے ابتدائی تربیت کے بعد1981ء میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔اپنی پیشہ وارانہ قابلیت اور مہارت پراعزازی شمشیر حاصل کی۔1989ء میں رائل آسٹریلین کالج سے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے وار اسٹیڈیز میں ایم ایس سی کی۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے 25ویں تباہ کن اسکواڈرن ٗ21ویں مائنزا سکواڈرن اور آبدزوں کی کمان کی۔ پاکستان نیول اکیڈمی کے کمانڈنٹ ، ڈائریکٹر جنرل میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی ، منصوبہ بندی اور آپریشنز کے معاون رہ چکے ہیں۔ 2010ء میں بین الاقوامی کمبائنڈ ٹاسک فورس 150کی کمان کی۔ فلیگ آفیسر کمانڈنگ پاک میرینز، کمانڈر کراچی کوسٹ، کمانڈر لاجسٹکس، کمانڈر پاکستان فلیٹ او ر جون 2017ء کو پاک بحریہ کے چیف آف اسٹاف مقرر ہوئے۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی سطح آب اور زیر آب جنگی حکمت عملی کے ماہر سمجھے جاتے ہیں، کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔آپ کی غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں آپ کوہلالِ امتیاز (ملٹری ) سے نوازا جا چکا ہے۔