میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اربوں کے اثاثے، نیب کی ریٹائرڈ آئی جی کیخلا ف تحقیقات

اربوں کے اثاثے، نیب کی ریٹائرڈ آئی جی کیخلا ف تحقیقات

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

نیب کراچی نے سابق آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن کے خلاف سات ارب سے زائد اثاثوں کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق نیب کراچی نے سندھ پولیس کے ریٹارڈ آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ نیب حکام نے نصرت حسین منگن کی ضلع ٹھٹھہ میں اراضی کی تصدیق کے لئے ڈپٹی کمشنر سے بھی تفصیلات طلب کرلی ہیں ۔نصرت منگن کے سرکاری اور چار نجی بینکوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق نصرت منگن نجی بینک میں پیر سرمد کے نام سے کھلنے والے اکاؤنٹ کو آپریٹ کرتے رہے ۔پیر سرمد کے اکاؤنٹ سے سابق آئی جی جیل کے اکاؤنٹ میں کروڑوں کی ٹرانزیکشن کی گئیںجبکہ ان کی ملکیت میں رانی پور میں سی این جی اسٹیشن بھی ہے ۔نیب نے نجی بینک کے اکاؤنٹ کے عائشہ خاتون اور میرا نامی خاتون کے اکاونٹ کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں ۔واضح رہے کہ نصرت منگن اسی سال ملازمت سے ریٹائر ہوئے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں